لوڈر پلٹنے سے ایک ہی کنبے کے 24 افراد زخمی
باندہ :ندوری تھانہ علاقہ کے مسونی (بیبرو) کراسنگ پر گڈرا ندی کے پُل کے پاس اتوار کی صبح لوڈر پلٹ گیا۔ جس سے اس پر سوار ایک ہی کنبہ کے 24 لوگ زخمی ہوگئے۔ معمولی طور سے زخمی 16 مسافروں کو سی ایچ سی میں علاج کےبعد چھٹی دے دی گئی ۔ چھ سنگین طور سے زخمی افراد کو ضلع اسپتال ریفر کردیاگیا۔ بیبرو گائوں کا کنبہ اپنے رشتہ کے یہاں کسی تقریب میں شامل ہونے کرایہ کے لوڈر پر تندواری جارہا تھا ۔ اچانک راستے میں تیز رفتار کے دوران ڈرائیور اسٹیئرنگ پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بے قابو ہو کرلوڈر پلٹ گیا۔ ڈرائیور امر سنگھ ولد جگ نندن رہائشی پڈری (ببیرو) موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ زخمی شکتی دین نے بتایا کہ بچھیرا گائوں اپنے بہنوئی (اندرپال ) کے یہاں کسی تقریب میں شامل ہونے جارہے تھے۔ تحریر ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔