بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن ستمبر میں ٹریننگ شروع کرسکتے ہیں

ڈھاکہ،بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن کرکٹ میں اپنی واپسی سے پہلےستمبر سے ٹریننگ شروع کرسکتے ہیں۔
شکیب پر میچ فکسنگ کے سلسلے میں سٹے باز دیپک اگروال کے ساتھ کئی مرتبہ ملاقات کرنے کے الزام میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔ ان کی پابندی اس سال اکتوبر میں ختم ہورہی ہے۔
شکیب الحسن اپنے کنبے کے ساتھ امریکہ میں ہیں اور ان کے مینٹر نظم الاعابدین کے مطابق شکیب اگست کے آخر تک ڈھاکہ پہنچ جائیں گے اور ستمبر سے ٹریننگ شروع کریں گے۔
شکیب لیسٹر شائر میں ٹریننگ شروع کرنا چاہتے تھے لیکن برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے سبب انہوں نے اس سلسلے میں زیادہ غور نہیں کیا۔

Related Articles