پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-7 کی ہزیمت

برمنگھم ،اگست۔کامن ویلتھ گیمز میںآسٹریلیا نے پاکستان ہاکی ٹیم کو آخری گروپ میچ میں7-0 سے شکست دے کر میڈلز کی دوڑ سے باہر کیا۔ پاکستانی ہاکی ٹیمساتویں اور آٹھویں پوزیشن کیلئے ہفتیکو کینیڈا سے مقابلہ کریگی۔ پاکستان ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی۔ ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ اسکا ٹ لینڈ کے خلاف جیت سکی جنوبی افریقا کے خلاف ڈرا کھیلی، جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم 6 گول کرسکی جبکہ اس کے خلاف 15 گول ہوئے۔ آسٹریلیا کیخلاف کھیل کے آغاز میں تو پاکستانی کھلاڑی کافی جار حانہ نظر آئے اور ابتدائی 8 منٹ میں حریف کی گول پوسٹ پر تین حملیکیے لیکن گول نہ ہوسکا۔البت بارہویں منٹ میں آسٹریلیا کے بلیک گروورز نے گول کر دیا۔ دوسرے کوارٹر میں جیرمی ہیورڈ نے مقابلہ 0-2 کر دیا۔تیسرے کوارٹر میں جیرمی ہیورڈ نے ایک اور گول داغ دیا ، 2منٹ بعد ہی ٹام وک ہم نے اسکور 0-4 کیا۔ چوتھا کوارٹر شروع ہوتے ہی وک ہم نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا پانچواں گول اسکور کیا۔جیکب اینڈرسن نے چھٹا اور نیتھن افرامس نے ساتواں گول اسکور کیا۔

Related Articles