سال 2017 سے قبل سرمایہ کاری سے کتراتے تھے کاروباری:یوگی

بدایوں:نومبر۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں کہا کہ سال 2017 سے پہلے اترپردیش فسادات کی آگ میں جھلستا رہتا تھا اور جان جانے کے ڈر سے کوئی کاروباری سرمایہ کاری کو تیار نہیں تھاجبکہ آج حالات بالکل جدا ہیں کیونکہ ان کی حکومت مافیا اور جرائم پیشہ افراد کو ان کے اصل مقام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے۔بدایوں کے سہسوان علاقے میں پرمود انٹر کالج میں منعقد ایک پروگرام میں یوگی نے منگل کو تقریبا 1400 کروڑ روپئے کے پروجکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ سال 2017 سے پہلے مرکزی حکومت کے ذریعہ کوئی سروے کرایا جاتا تھا تو اس میں اترپردیش ملک میں پچھلے پائیدان پر رہتا تھا۔ آج جب کوئی سروے کرایا جاتا ہے تو اترپردیش اول یا سیکنڈمقام پر رہتا ہے۔ جو خواب اترپردیش کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیکھا تھا اس کو یوپی نے ساڑھے چار سال میں ہی پورا کردیا ہے۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی سابقہ حکومت پر طنز کستے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ سال 2017 سے قبل ہر تیسرے دن فسادات ہوتا تھا۔ کوئی کاروباری سرمایہ کاری کو تیار نہیں تھا کیونکہ سرمایہ کے ساتھ ساتھ اس کے جان کو بھی خطرہ تھا۔ خواتین پر لگاتار مظالم ہورہے تھے۔ اور اس وقت کے وزیر اعلی کا کنبہ غیر قانونی وصولی میں مشغول تھا۔غنڈےمافیا حکومت پر حاوی تھے اگر فسادیوں کے کلاف کوئی آواز اٹھاتا تھا تو اسے جھوٹے مقدموں میں جیل بھیج دیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں میں عوام نے ہر سال دیوالی کا تیوہار منایا ہے۔ گوردھن پورجا سے لے کر بھائی دوج سب پر امن طریقے سے منائے گئے۔ پہلے کورونا نہیں تھا مگر فسادات ہوتے تھے۔کرفیو تھا لاقانونیت تھی غندے مافیاؤں کی فوج تھی ہر طرف ہاہاکار مچاہورہتا تھا۔

 

Related Articles