’بیسٹ ٹی وی سیریز آف دی ایئر‘ کاایوارڈ کورولس عثمان کے نام
استنبول،نومبر۔عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولس عثمان‘ نے ’بیسٹ ٹی وی سیریز آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ سیریز کے مرکزی کردار عثمان بے کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی تْرک اداکارہ اوزگے تورے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ترک زبان میں لکھا کہ’ ہم نے کورولس عثمان کی ٹیم کی طرف سے یہ ایوارڈ وصول کیا ہے جوکہ ’بیسٹ ٹی وی سیریز آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ہے۔‘ترک اداکارہ اوزگے تورے نیسیریز ’کورولس عثمان‘ میں ارطغرل غازی کے بیٹے اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان بے کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ تاریخی تْرک سیریز جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں ڈب کر کے جیو ٹی وی پر بھی نشر کی جا رہی ہے۔