کانگریس پٹرول -ڈیزل کی قیمتوں پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے: شیوراج
بھوپال، نومبر۔ مدھیہ پردیش کے شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام لگایا ہے۔وزیراعلیٰ مسٹر چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کانگریس پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ اور اضافی ٹیکس کم کر دیے گئے ہیں۔ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں نے اب تک اپنی قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے۔ کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو بتانا چاہیے کہ کانگریس کی حکومت والی ریاستیں اس بابت کب فیصلہ کریں گی۔مسٹر چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی منفرد قائدانہ صلاحیت کو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھی قبول کر رہی ہے۔ عالمی رہنما کے طور پر ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔