وکرم راٹھور نے ٹیم انڈیا کے بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے دوبارہ درخواست دی

ابوظہبی، نومبر۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بلے بازی کوچ وکرم راٹھور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اس کردار کو جاری رکھنے کے لئے دوبارہ درخواست دی ہے۔ راٹھور نے منگل کے روزیہاں ایک بیان میں کہا، ٹیم کے ساتھ یہ بہت اچھا تجربہ رہا ہے۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ انتہائی حوصلہ افزا اور ہنر مند کھلاڑیوں کی اس ٹیم کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا ہے، اس لیے یہ کردار جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔ بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے چکا ہوں، اگر مجھے یہ ذمہ داری ملی تو بہت کام کرنا ہو گا۔ ہم اسے ویسے ہی لیں گے جیسے یہ ہوگا۔ ‘‘ واضح رہے کہ 2019 میں راٹھور کوچنگ اسٹاف میں واحد نئے رکن تھے۔ بولنگ کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر سریدھر نے ہیڈ کوچ روی شاستری کی قیادت میں اپنے کرداروں کو دہرایا تھا۔ کوچنگ گروپ، تاہم، جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد مکمل طور پر خالی ہو جائے گا کیونکہ ہیڈکوچ روی شاستری سمیت ارون اور شری دھر نے عالمی کپ کے بعد یہ کردار چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ راٹھور نے تب سنجے بانگر کی جگہ لی تھی۔ دوسری جانب ہندوستان کے سابق کپتان راہل ڈراوڑ پہلے ہی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے چکے ہیں ۔

 

Related Articles