ایس پی سے نکالے گئے ایم ایل اے سبھاش علی بی جے پی میں شامل

لکھنؤ:نومبر۔اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے دل بدل سرگرمیوں کو رفتار فراہم کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے رکن اسمبلی سبھاش پاسی منگل کو بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔بی جے پی میں شامل ہونے سے چند گھنٹے پہلے انہیں ایس پی سے نکالا گیا تھا۔غازی پور کی سید پور اسمبلی سیٹ سے ایس پی رکن اسمبلی پاسی اور ان کی بیوی رینا پاسی کو بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو نے پارٹی کی رکنیت دلائی۔ قابل ذکر ہے کہ پاسی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی چہ میگوئیاں سیاسی گلیاروں میں تیز ہوتے ہی ایس پی قیادت نے انہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا تھا۔ٹوئٹ پر ایس پی نے ان کے نکالے جانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا غازی پور کی سید پور اسمبلی سے ایس پی رکن اسمبلی سبھاش پاسی جی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے پارٹی سے نکالاجاتا ہے ۔حال ہی میں سیتاپور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راکیش راٹھور کے علاوہ بی ایس پی کے چھ باغی اراکین اسمبلی نے ایس پی کی رکنیت حاصل کی تھی۔

Related Articles