منیش پانڈے سید مشتاق علی ٹرافی 2021 میں کرناٹک کی قیادت کریں گے

بنگلورو ، اکتوبر ۔ ہندوستان اور سن رائزرز حیدرآباد کے بلے باز منیش پانڈے 4 نومبر سے شروع ہونے والے سید مشتاق علی ٹرافی 2021 ٹورنامنٹ میں کرناٹک کی کپتانی سنبھالیں گے ، جبکہ ییر گوڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔کرناٹک نے جمعرات کے روز اس اہم ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لیے اپنی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت منیش پانڈے کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوان انفارم بلے باز مینک اگروال اور دیودت پڈیکل کی جوڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ لوکیش راہل تاہم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔دریں اثنا ، منیش پانڈے نے ٹیم میں واپسی کی ہے ، جو کہنی کی چوٹ کی وجہ سے گزشتہ سیزن میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ گزشتہ سال ان کی غیر موجودگی میں ، کرون نائر کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی ، لیکن اب منیش پانڈے دوبارہ کپتانی سنبھالیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ، پون دیش پانڈے ، جو 2020-21 کے سیزن میں کرناٹک کے نائب کپتان تھے ، ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ، جبکہ ابھیمنیو متھون نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ اس بار کئی بڑے کھلاڑی ٹیم میں واپس آئے ہیں ، جنہوں نے آئی پی ایل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔واضح رہے کہ کرناٹک نے 2018-19 اور 2019-20 کے سیزن میں مسلسل یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ اس سیزن میں ٹیم جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنا چاہے گی۔ 2020-21 سیزن میں پنجاب کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں ناقص بلے بازی کی وجہ سے کرناٹک ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ کرناٹک اپنی مہم کا آغاز 4 نومبر کو ممبئی کے خلاف میچ سے کرے گا۔ اس کا دوسرا میچ 5 نومبر کو چھتیس گڑھ ، تیسرا 6 نومبر کو سروسز کے خلاف ، چوتھا 8 نومبر کو بڑودہ کے خلاف اور پانچواں بنگال کے خلاف 9 نومبر کو ہوگا۔کرناٹک کی ٹیم : منیش پانڈے (کپتان) ، میانک اگروال ، دیودت پڈیکل ، کے وی سدھارتھ ، روہن قدم ، انیرودھ جوشی ، ابھینو منوہر ، کرون نائر ، شرت بی آر ، نہال ، شریس گوپال ، کرشنپا گوتم ، جگدیش سوچیت ، پروین دوبے ، کے سی کریاپا ، پرسدھ کرشنا ، پرتیک جین ، یشک وجے کمار ، ایم بی درشن ، ودیادھر پاٹل۔

Related Articles