شلپا اور راج کندرا نے شیرلین کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

ممبئی،اکتوبر۔بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے اداکارہ شیرلین چوپڑا پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ شیرلین چوپڑا نے راج کندرا اور شلپا شیٹی کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ کیا تھا اور دونوں پر جنسی و ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اب اسی معاملے پر شلپا اور راج نے شیرلین کیخلاف اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔شلپا اور ان کے شوہر نے اداکارہ سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شیرلین چوپڑا نے شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندر ا کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے وکیل نے شیرلین چوپڑا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوں نے پریس کانفرنس کی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فحش فلموں کے کیس میں شیرلین چوپڑا کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے اس کیس میں تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا۔ اس کیس میں شلپا کے شوہر راج کندرا ضمانت پر ہیں۔

Related Articles