بجرنگی بھائی جان کی منی کو اہم امتحان کا سامنا ، مداحوں سے دعا کی اپیل کر دی

ممبئی،ستمبر ۔بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان سے شہرت پانے والی منی کو امتحان کا سامنا ہے جس پر انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کر دی ہے۔سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترا سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتی ہیں اور مداحوں سے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو شیئر کرتی ہیں ، منی کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے دعا کرنے کی اپیلی کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں ہرشالی ملہوترا المعروف منی نے کہا کہ میرے لئے دعاؤں اور نیک تمنات کا اظہار کریں ، میرے امتحانات کل سے شروع ہو رہے ہیں ، جس کے بعد آپ سے دوبارہ رابطہ ہواگا۔ہرشالی نے جو تصویر شیئر کی اس میں وہ کاغذ قلم لئے آن لائن سٹڈی کر رہی ہیں۔

 

Related Articles