گوتم بدھ ہندوستانی آئین کے لئے ترغیب کا باعث:مودی

کشی نگر:اکتوبر۔بھگوان کوتم بدھ کو ہندوستانی آئین کے لئےرغبت کا باعث قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہی وہ رغبت ہے جو ہمیں دنیا کے ہر ملک کی ترقی میں شراکت داری بننے کی طاقت دیتی ہے۔مسٹر مودی نے بدھ کو یہاں نوارن مندر میں بھگوان بدھ کی لیٹی ہوئی مورتی کا درشن کیا اور بھگوان بدھ سے وابستہ نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ابھیدھم پروگرام میں بدھ پیروکاروں کو اعزاز سے نوازہ اور مہار پری نوارن مندر میں شجر کاری کی۔ابھیدھم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بدھ آج بھی ہندوستان کے آئین کے لئے ترغیب کا باعث ہیں۔ بدھ کا دھم،چکر ہندوستان کے ترنگے پر موجودرہ کر ہمیں رفتار دے رہا ہے۔ آج بھی ہندوستا ن کی پارلیمنت میں کوئی جاتا ہے تو اس منتر پر نظر ضرور پڑتی ہے۔اپنے چراغ خود بنو ۔جب شخص خود روشن ہوتا ہے تبھی وہ دنیا کو روشن کرتا ہے۔ یہی ہندوستان کے لئے کودکفالت کی رغبت کا باعث ہے جو ہمیں دنیا کے ہر ملک کی ترقی میں شراکت کی طاقت دیتی ہے۔ بدھ اسی لئے ہی عالمی ہیں کیونکہ بدھ اپنے اندر سے آغاز کرنے کے لئے کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھ کا پیغام پور ی انسانیت کی فلاح کے لئے ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی بدھ کے نظریات کو اپنایا گیا وہاں مشکل وقت میں بھی ترقی کے راستے بنے۔ اگر ہم بدھ کے پیغام کو اپنا لیتے ہیں تو بھلائی کا راستہ ظاہر ہوجاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بدھ کا پیغام اتنا زندہ جاوید ہے کہ وہ پوری زندگی میں کام آتا ہے۔ بدھ کے پیغام پوری انسانیت کی فلاح کے لئے ہے۔ اگل الگ ملک اور الگ الگ ماحول ہیں لیکن انسانیت کی روح میں بسے بھگوان بدھ سب کو جوڑ رہے ہیں۔ ہندوستان کے بھگوان بدھ کی اس سیکھ کو اپنی ترقی یاترا کا حصہ بنایا ہے۔ ایک طریقے سے ہندوستان نے اسے اپنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب دنیا ماحولیاتی تحفظ کی بات کرتی ہے ماحولیات تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ تو اس کے ساتھ متعدد سوالات اٹھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن اگر ہم بدھ کے پیغام کو اپنا لیتے ہیں تو کس کو کرنا ہے اس کی جگہ کیا کرنا ہے اس کا راستے اپنے آپ دکھنے لگتا ہے۔مسٹر مودی نے کہاکہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ سری لنکا میں بدھ مذہب کا پیغام، سب سے پہلے ہندوستان سے اشوک کے بیٹے مہندر اور بیٹی سنگھ مترا لے کر گئے تھے۔ مانا جاتا ہے کہآج کے ہی دن ارہت مہندا نے واپس آکر اپنے والد کو بتایا تھا کہ شری لنکا نے بدھ کا پیغام کتنی توانائی سے اپنایا ہے۔ اس خبر نے اس اعتماد میں اضافہ کیا کہ بدھ کو پیغام پورے ملک کے لئے ہے۔ بدھ کو دھم انسانیت کے لئے ہے۔اس سے پہلے مسٹر مودی نے گجرات اور وڈ نگر سے جڑے بدھ کو باقیات کا نظارہ کیا۔ یہا ں کھدائی کا کام 1953 میں شروع ہوا تھا۔ مہاپری نوارن احاطے میں لگی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ بدھ پیروکاربھدنت اے بی گیانیشور نے وزیر اعظم، وزیر اعلی اور گورنر کو چیور پرساد میں دیا۔ وزیر اعظم مودی نے 130ملکی باشندوں کی طرف سے چیرن دان کیا۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے شری لنکا کے وزر نمل راج پکشے سے ملاقات کی اور انہیں بھاگوت گیتا ہدیہ کیا۔

Related Articles