بدھ سرکٹ کے مفروضے کو مودی نے پورا کیا:یوگی

کشی نگر:اکتوبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ سرکٹ کے مفروضے کو پورا کیا ہے۔کشی نگر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے بدھ کو کہا کہ یہ اترپردیش کا خوش قسمتی ہے ک بھگوان بدھ سے جڑے سب سے زیادہ مقامات اترپردیش میں ہیں۔ بھگوان بدھ کی راجدھانی کپل وستو، گیانوپدیش کا مرکز رارناتھ جہاں انہوں نے چاترماس گذار وہ شرواستی ،جہاں انہوں نے کتھا شرون کرایا وہ کوشامبی۔ سانکسا اور ان کی مہاپرنوارن مقام کشی نگر یہ سب اسی ریاست میں ہیں۔ ان مقامات کے ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کا ریاست مشکور ہے۔انہوں نے کہا کہ کشی نگر بھگوان بدھ کی مہاپری نوارن مقام ہونے کی وجہ سے پوری دنیا کے بدھ پیروکروں کے لئے گہری عقیدت کا مرکز ہے۔ تتھا گت نے جس دوستی اور ہمدردی کا پیغام دیا اس کے لئے عالم انسانیت ہمیشہ مقروض رہے گی۔ ہندوستان کے اسی منتر کو آگے بڑھاتےہوئے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ دنیا کے ممالک نے یودھ (جنگ) دیا ہے جبکہ ہندوستان نے بدھ دیا ہے۔مسٹر یوگی نے کہا کہ پورا اترپردیش آزادی کے بعد لگاتار نظر اندازی کا شکار رہا ہے۔ کشی نگر سے شروع ہورہی ترقی کی نئی اڑان علاقے کے پانچ کروڑ لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گا ترقی کی اسی کڑی میں سڑک کے ساتھ ہی فضائیراستے سے ملک و دنیا کے لئے اڑانوں کا آغاز ہورہا ہے۔

Related Articles