اقتدار میں رہتے ہوئے کانگریس نے نہیں کی کسانوں کی فکر:سدھارتھ ناتھ

لکھنؤ:اکتوبر۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے فصل ایم ایس پی سے متعلق دئیے گئے بیان پر اترپردیش کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے طنز کستے ہوئے کہا کہ کاش : کانگریس نے اقتدار میں رہتے ہوئے کسانوں کی اتنی شدت سے فکر کی ہوتی۔محترمہ واڈرا کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کے جئے جوان،جئے کسان نعرے کا بھی احترام نہیں کیا۔ اب اس فریب کا کوئی مطلب نہیں ہے عوام سمجھ چکے ہیں کہ کسانوں کے تئیں حال کے دنوں میں امڈا آپ کا یہ پیار موسمی ہے۔ ان کے مفادمیں آپ جو زار زار روپئے جارہی ہیں وہ آنسو گھڑیالی ہیں ۔پرینکا کو مخاطب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ بولنے سے پہلے انہیں اس سال کے اب تک کے موسم میں دھان کی کٹائی کا رقبہ، بی جے پی اقتدار میں دھان اور طے وقت میں ادائیگی کا ریکارڈ پڑ ھ لینا چاہئے تھے۔ حالانکہ انہیں اعداد شاید یاد نہیں لیکن عوام کو یاد ہے۔قابل ذکر ہے کہ پرینکا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اترپردیش کے کئی اضلاع میں کسان 900۔1000 روپئے فی کوئنٹل کا نقصان اٹھا کر دھان فروخت کرنے کو مجبور ہیں۔ جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ ایم ایس پی کسانوں کا حق ہے۔کانگریس پوری مضبوطی سے اس حق کے لئے لڑے گی۔

Related Articles