کسانوں اور گھریلو صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا حکومت کا ہدف: چوہان

بھوپال ، اکتوبر ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں کسانوں اور گھریلو صارفین کو بجلی فراہم کرنا حکومت کا ہدف ہے اور اسی مقصد سے ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں 20 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی سبسڈی دینے کی تجویز کو منظورہ دی ہے۔مسٹر چوہان نے میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے مختلف کیٹیگری کے کسانوں کو 15 ہزار 700 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی اور گھریلو صارفین کو 5000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ہزار 700 کروڑ روپے سے زائد کی یہ رقم حکومت بجلی صارفین کو دے گی۔ بین الاقوامی سطح پر کوئلے کی قیمت میں اضافے اور دیگر وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں بجلی کا کوئی بحران نہیں ہے ، اس لیے حکومت یہ رقم بجلی کمپنیوں کو دے رہی ہے اور یہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کریں گی۔ انہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ اس بحران کے وقت غیر ضروری بجلی نہ استعمال نہ کریں اور بجلی بچانے کی بھی کوشش کریں۔

Related Articles