سیلکٹیو سیاست کرتی ہیں پرینکا:میگھوال

بریلی:اکتوبر۔بھاری صنعت و پارلیمانی امور کے مملکتی وزیر و اترپردیش میں بی جے پی کے سہ انتخابی انچارج ارجن رام میگھوال نے کہا کہ کانگریس جنر سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سلکٹیو(خاص مسائل) کی سیاست کرتی ہیں۔مسٹر میگھوال نے پیر کو یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہاکہ لکھیم پور واقعہ پر محترمہ واڈرا موقع پر پہنچنے کے لئے بے قرار دکھائی دیں لیکن راجستھان، پنجاب اور چھتیس گڑھ سمیت ملک کے دیگر ریاستوں میں دلتوں کے ساتھ ہورہے واقعات پر ان کا دھیان نہیں ہے۔ اترپردیش بڑی ریاست ہے۔ اس لئے وہ سیاسی زمین تیار کرنے کے لئے اس طرح کی سیاست کررہی ہیں۔ بی جے پی ترقی کی سیاست کرتی ہے۔ کانگریس کا لمبے عرصے سے کوئی صدر نہیں ہے۔ نیشنل پارٹی بغیر صدر کے چل رہی ہے۔اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور انتخابات کی آگے کی حکمت علی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دو روزہ دورے پر بریلی پہنچے مسٹر میگھوال نے مہنگائی کے سوال پر کہا کہ کووڈ انفکشن کی وہ سے معیشت پر کافی اثر پڑا ہے۔ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا کا راستہ یوپی سے ہوکر جاتا ہے۔ ریاست میں بھی ہمیں بھاری اکثریت سے حکومت بنانی ہے۔ مرکزاورریاستی حکومت کی اسکیمات کو عوام تک کارکن پہنچائیں۔ ہر کارکن پنا پرمکھ ضرور بنے اور اپنا بوتھ جتائیں۔مسٹر میگھوال نے بی جے پی کے سول لائنس دفتر پر ضلع پنچایت صدر، رکن، بلاک پرمکھ، نگر پنچایت، نگر پالیکا چئیر مین و کاونسلر ،بھومی وکاس کے ڈائرکٹر و چئیر مین ،میئر، بریلی،آنولا، مہا نگر صدر کے ساتھ میٹنگ کی۔

Related Articles