ریا چکرورتی ای ڈی کے سامنے پیش

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کا معاملہ

ممبئی:اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی کلیدی ملزمہ ریا چکورتی جمعہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں۔
ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے آج ریا چکرورتی کو بلایا تھا۔
ریا نے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت تک ای ڈی سے ان کے خلاف سماعت کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن تفتیشی ایجنسی نے ان کی اپیل مسترد کردی۔ ریا کے وکیل ستیش منیشندے نے بتایا تھا کہ ان کی مؤکل نے ای ڈی سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
مرکزی ایجنسی سوشانت کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی شکایت پر ریا اور اس کے اہل خانہ کے اراکین کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے میں جانچ کر رہی ہے۔
ای ڈی نے اس سے قبل چار اگست کو ریا کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ رتیش شاہ سے پوچھ گچھ کی تھی۔ تفتیشی ایجنسی نے 3 اگست کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سندیپ سریدھر سے جواب طلب کیا تھا۔

Advertisement

Related Articles