سعودی عرب: مختلف ثقافتی شعبوں میں 77 طلبہ کے لیے وظائف

الریاض،اکتوبر۔سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ثقافتی اسکالرشپ پروگرام کے تحت 77 طلبا اور طالبات کے چوتھے گروپ کواسکالرشپ پربیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں 38 فیصد طلبا اور 62 فیصد طالبات ہیں۔ ان میں سیگریجوایشن کی ڈگری کے لیے ایپلائی کرنے والوں کا تناسب 56 فیصد اور ماسٹر ڈگری کیلیے اسکالرشپ پر جانے والوں کا تناسب 44 فیصد ہے۔سعودی عرب کی وزارت ثقافت کی طرف سے طلبہ کو اسکالرشپ جاری کرنے کا یہ چوتھا گروپ ہے۔ ان طلبہ کو ادب ،لسانیات ، فیشن ڈیزائن ، فلم سازی ، بصری فنون ، آثار قدیمہ ، تھیٹر ، کْکنگ، لائبریریوں ، عجائب گھروں ، فن تعمیر اور موسیقی کے شعبوں میں اسکالرشپ دیے گئے ہیں۔ان طلبہ کو معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں بھیجا گیا ہے۔ ان اداروں میں رائل ہولوے (یونیورسٹی آف لندن) ، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی ، برک بیک کالج (یونیورسٹی آف لندن) ، امریکا میں پراٹ انسٹی ٹیوٹ ، گولڈ اسمتھ کالج (لندن یونیورسٹی) ، انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن ، مانچسٹر سکول آف آرٹ آرکیٹیکچرل ، کوئین میری یونیورسٹی ، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی ، پنسلوانیا یونیورسٹی ، ککنگ انسٹی ٹیوٹ آف امریکا اور انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اینڈ افریقی اسٹڈیزشامل ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت ثقافت کی طرف سے اس نوعیت کا یہ چوتھا گروپ ہے جسے اسکالرشپ پر بیرون ملک کے تعلیمی اداروں میں بھیجا جا رہا ہے۔ اس سے قبل تین مختلف گروپ اسکالر شپ کے تحت بیرون ملک جا چکے ہیں۔ پہلے گروپ میں 79 طلبا اور طالبات، دوسرے گروپ میں 149 اور تیسرے گروپ 359 طلبا اور طالبات کو بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا گیا۔

Related Articles