امیتابھ بچن کی پرستاروں کو انکے گھر جلسہ پر نہ ملنے کی وارننگ
ممبئی،مئی۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے گزشتہ روز اپنے پرستاروں کو خبردار کیا کہ وہ اتوار کو انہیں انکے گھر جلسہ میں نہیں مل سکیں گے۔ یاد رہے کہ امیتابھ بچن ہر اتوار کو پابندی کے ساتھ اپنے پرستاروں کے جم غفیر سے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع جلسہ کے نام سے مشہور اپنے گھر کے باہر ہونے والے مذہبی اجتماع میں ملتے ہیں۔تاہم ہفتے کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پرستاروں کو آگاہ کیا کہ ان کی اتوار کو طے شدہ ضروری ملاقاتوں کی وجہ سے مداحوں سے گھر پر ملاقات نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ جلسہ کے مقام پر کل کچھ کام ہے جس کے لیے اتوار کی اجازت دی گئی ہے، یقیناً شام پونے چھ بجے واپسی کی کوشش ہوگی لیکن تاخیر یا پھر نہ پہنچنے کا امکان ہے تو اسی لیے میں ایڈوانس میں وارننگ جاری کر رہا ہوں کہ مداح وہاں سے دور رہیں۔