کانگریس کا ’مون ورت‘ سیاسی ڈرامہ:نروتم

بھوپال ، اکتوبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کانگریس کے مون ورت کے تعلق سے ان پرحملہ کرتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے واقعہ پر ملک بھر میں ان کا یہ مون ورت صرف سیاسی ڈرامہ ہے۔یہاں میڈیا سے بات چیت میں مسٹر مشرا نے کہا کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے واقعہ پر سیاسی ڈرامہ کر نے والی کانگریس اور گاندھی فیملی وادی کشمیر میں ہورہی وحشیانہ ہلاکتوں پرآخر خاموش کیوں ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست میں مذہبی مقامات پر ویڈیو بنا کر مذہبی جذبات سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجین میں مہاکلیشور مندر کے احاطے میں خاتون کے ویڈیو بنانے کے واقعہ پر اجین پولیس سپرنٹنڈنٹ کوخاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مسٹر مشرا نے کہا کہ انتخاب میں جب کانگریس ہارنا شروع کردیتی ہے، پھر وہ الیکشن کمیشن، ای وی ایم سے لے کر انتظامیہ اور بی جے پی پر طرح طرح کے الزامات لگانے لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کانگریس کے الزامات ظاہر کررہے ہیں کہ کانگریس کواب اپنی شکست نظرآنے لگی ہے۔

Related Articles