گوری خان کیلئے آریان کی رہائی سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہوگا: فرح خان

ممبئی،اکتوبر۔معروف بھارتی فلمساز فرح خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو ان کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوری کے لیے آریان کی رہائی سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہوگا۔فرح خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر گوری خان کی ان کے شوہر اور اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے گوری خان کو اس مشکل وقت میں جب کہ ان کا بیٹا آریان منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ہے، خصوصی پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ایک ماں ہونے کی طاقت دنیا کی کسی طاقت سے کم نہیں۔‘بھارتی فلمساز نے مزید لکھا کہ ’والدین کی دعائیں پہاڑوں اور جزیروں کو بھی ہلا سکتی ہیں۔‘فرح خان نے گوری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کی سب سے مضبوط ماں اور خاتون کو سالگرہ مبارک ہو۔‘انہوں نے گوری خان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دْعا ہے کہ آج آپ کو سالگرہ کا بہترین تحفہ مل جائے۔‘واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔تاہم تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کر لیا تھا۔مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے ایک روز پھر 3 روز اور اب 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا ہے۔

 

Related Articles