جسٹن بیبر، سعودی عرب کے عوام کے مشکور

جدہ،دسمبر۔کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے جدہ میں پرفارم کرنے کے بعد سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ جسٹن بیبر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے جدہ کے کنسرٹ سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سعودی عرب میں ملنے والی محبت پر سعودی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔جسٹن بیبر نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز کیمطالبے کو نظر انداز کرکے رواں ماہ جدہ کورنیش سرکٹ میں پرفارمانس دی تھی۔جسٹن بیبر کی اہلیہ، معروف ماڈل ہیلے بیبر بھی ان کے ساتھ جدہ کنسرٹ میں شریک ہوئی تھیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے سعودی عرب میں اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

 

Related Articles