ابھرتے ہوئے انگلش کرکٹر ہیری بروک کا بی بی ایل کے ساتھ پہلا معاہدہ
لندن، اکتوبر ۔ انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے اور سب سے باصلاحیت بلے باز وں میں سے ایک ہیری بروک نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ساتھ اپنا پہلا معاہدہ کیا ہے۔ ہوبارٹ ہریکینز نے انہیں آئندہ سیزن کے لیے سائن کیا ہے۔ بروک لیگ کے تمام میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بروک نے ایک بیان میں کہا، ’’ میں آسٹریلیا آنے اورپہلی مرتبہ بگ بیش میں کھیلنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ گزشتہ کئی سالوں میں میں نے اپنے جیسے انگلش کرکٹرز کو آسٹریلیا آتے دیکھ کر بہت لطف اندوزہواہوں اور انہیں دیکھ کرمحسوس ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف بی بی ایل سے لطف اندوز ہوئے، بلکہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے اپنے کھیل کو اگلی سطح تک لے گئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میں بھی ایسا کر سکتا ہوں، اس لیے میں وہاں پہنچنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ ” انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان بروک حال ہی میں پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سےمینز ینگ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ انہوں نے کاونٹی کلب یارکشائر کے لئے ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں 69.40 کی اوسط اور 149.07 کے اسٹرائیک ریٹ سے 486 رنز بنائے تھے۔ وہیں پہلے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں وہ 153.65 کے اسٹرائک ریٹ سے ناردرن سپرچارجرز کے لیے کھیل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ بروک کی موجودگی ہریکینز کی مڈل آرڈر بلے بازی کو مزید مضبوط کرے گی۔ اس کے پاس پہلےسے ہی پیٹر ہینڈز کامب اور ٹم ڈیوڈ موجود ہیں۔ فرنچائزی نے آئندہ سیزن کے لیے سندیپ لامیچھانے کی خدمات کو بھی برقرار رکھا ہے۔ ہوبارٹ ہریکنس 8 دسمبر کو دفاعی چیمپئن سڈنی سکسرز کے خلاف مقابلے سے اپنی بی بی ایل مہم شروع کرے گا۔