ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملنے کے بعد سوریہ کماریادواور ایشان کشن سست پڑے ہیں:سنیل گاوسکر
دبئی اکتوبر۔ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ سنیل گواسکر کاماننا ہےکہ سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے بعد تھوڑی سستی برتی ہے۔ سنیل نے سٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ کنیکٹڈ میں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں ممبئی انڈینس کے کھلاڑیوں کے خراب فارم پر گفتگوکے دوران کہا، مجھے لگتا ہے کہ سوریہ کمار اور ایشان ہندوستانی ٹیم میں جگہ کے بعد تھوڑے ڈھیلے پڑے ہیں۔ یقینا یہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہو سکتا ہے، لیکن وہ جو کچھ شاٹ کھیل رہے ہیں انہیں دیکھ کر ایسالگتا ہے کہ وہ ان بڑے شاٹس کو صرف اس لئے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ وہ ہندوستان کے کھلاڑی ہیں۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے آپ کوتھوڑا وقت دینا ہوتاہے اور آپ کو اپنے شاٹ کا صحیح انتخاب کرنا ہوتاہے۔ میرے خیال میں وہ اس بار چوک گئے ہیں، یہاں ان کا شاٹ سلیکشن بالکل صحیح نہیں رہا ہے اور اس لئے وہ کم رن بناکر آوٹ ہورہے ہیں۔ سابق ہندوستانی کرکٹر نے کہا، ہاردک پانڈیا کاگیندبازی نہ کرنا ممبئی انڈینس کے لئے ہی نہیں، ہندوستانی ٹیم کے لئے بھی ایک بڑاجھٹکا ہے، کیونکہ انہیں ٹیم میں ایک آل راونڈر کے طورپر لیا گیا تھا اوراگر آپ ٹیم میں ہیں اورنمبر چھ یا سات پر بلے بازی کررہے ہیں اور آپ گیندبازی کرنے کے قابل نہیں ہیں تو یہ کپتان کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔ انہیں لچیلا پن اوردوسراراستہ بھی نہیں ملتا۔ عام طورپر نمبرچھ یا سات پر بلے بازی کرنے والے کسی آل راونڈر سے بلے بازی اورگیندبازی دونوں چیزوں کی توقع کی جاتی ہے۔‘‘