سوناکشی سنہا نے اپنے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی،اکتوبر۔ماضی میں بالی ووڈ کو سْپر ہٹ فلم دینے والے لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی دبنگ بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے بریک اپ کے بارے میں کْھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْن کا یہ تعلق طویل عرصے تک رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بریک اپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب وہ 21 یا 22 سال کی تھیں تو اْس وقت اْنہیں کسی سے محبت ہوگئی تھی اور وہ اپنے اس تعلق کے لیے کافی سنجیدہ بھی تھیں۔‘سوناکشی سنہا نے کہا کہ ’اْن کا یہ رشتہ کافی سنجیدہ تھا اور یہ ایک طویل عرصے تک قائم بھی رہا۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’پانچ سال تک، اْن کا یہ رشتہ قائم رہا اور پھر ہم نے راہیں جْدا کرلیں۔‘سوناکشی نے اپنے تجربے سے ملنے والے سبق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے رشتوں سے ہمیشہ سیکھنا اور ہمارے لیے آگے بڑھنا ضروری ہے کیونکہ ہر کوئی مختلف ہے، ہر ایک کی اپنی شخصیت ہے۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’آپ کو صرف کسی ایسے شخص کو ڈھونڈنا ہوگا جو آپ کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہو، میں نے حقیقت میں بہت کچھ سیکھا ہے اور اْس وقت، میں بھی بہت چھوٹی تھی۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’آپ بدلتے ہیں، آپ بڑھتے ہیں، آپ کے تجربات آپ کو بہت بدل دیتے ہیں۔‘سوناکشی سنہا نے کہا کہ ’بریک اپ کے بعد، میں نے مزید کام کرنا شروع کیا، میں بہت سے نئے لوگوں سے ملی ہوں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔‘اْنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ آپ کو ایسے شخص کی تلاش کرنی چاہیے جو آپ کو آپ کی تمام خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ قبول کرے۔‘ واضح رہے کہ سوناکشی سنہا معروف بھارتی لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں، اْنہوں نے 2010 میں اپنی پہلی فلم ’دبنگ‘ کی تھی جس میں اْنہوں نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اْن کی مشہور فلموں میں دبنگ، جوکر، لوٹیرا، باس، ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی، راؤڈی راتھوڑ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Related Articles