میرے بھائی سلمان نے میرا گھر بسا دیا، راکھی ساونت
ممبئی،جنوری۔تنازعات میں گِھری رہنے والی بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے بتا دیا کہ کس کے کہنے پر عادل خان نے شادی کا اعتراف کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل خان درانی نے بتایا کہ انہوں نے پہلے شادی کا اعتراف اس لئے نہیں کیا تھا کیونکہ انہیں اپنے گھر والوں سے بات کرنی تھی سب کو راضی کرنا تھا۔جب سب نے رضامندی دی تو میں نے قبول کیا ہے ، میں نے کبھی شادی سے انکار کیا ہی نہیں تھا۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب پر راکھی ساونت نے بتایا کہ بھائی (سلمان خان) ان سے بہت پیار کرتے ہیں، بھائی سے ملے بھی ہیں، بھائی سے بھی فون کروایا ہے، بھائی کے ہوتے ہوئے یہ شادی سے انکار نہیں کرسکتے ہیں۔ بھائی سلمان نے میرا گھر بسا دیا۔