میکسویل کی پانچویں نصف سنچری، بنگلور کا چیلنجنگ اسکور

شارجہ ، اکتوبر۔گلین میکسویل (57) کی پانچویں نصف سنچری اور صرف 39 گیندوں میں اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ ان کے زبردست 73 رن کی شراکت سے رائل چیلنجرز بنگلور نے اتوار کے روز پنجاب کنگز کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 164 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔میکس ویل نے اس آئی پی ایل کی اپنی پانچویں نصف سنچری مکمل کی ۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 57 رنز میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ڈی ولیئرز نے 18 گیندوں پر 23 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔بنگلور کو ان کے سلامی بلے بازوں کپتان وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکال نے 68 رن کا شاندار آغاز دیا لیکن موئسیس ہینریکس نے پانچ رنز کے وقفے میں وراٹ ، ڈینیئل کرسٹین اور پیڈیکل کی وکٹیں حاصل کیں۔ وراٹ نے 24 گیندوں پر 25 میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ پیڈیکل نے 38 گیندوں پر 40رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد میکسویل اور ڈی ویلیئرز نے چوتھی وکٹ کے لیے 39 گیندوں پر 73 رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈی ویلیئرز کو 19 ویں اوور میں سرفراز خان نے سیدھے تھرو سے رن آؤٹ کیا۔محمد شامی نے اننگز کے آخری اوور میں میکس ویل ، شہباز احمد اور جارج کارٹن کو پویلین بھیجا۔ شامی نے 39 رنز کے عوض تین اور ہینریکس نے 12 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles