نائیڈو جودھ پور کے تاریخی مہران گڑھ قلعہ کو دیکھ کر حیران

جودھپور، ستمبر۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو جودھپور کے تاریخی مہران گڑھ قلعہ کی عظمت دیکھ کر حیران ہوں۔ مسٹر نائیڈو اپنے پانچ دن کے راجستھان دورے کے تحت جیسلمیر کے بعد پیر کے روز جودھپور پہنچے اور انہوں نے مہران گڑھ قلعہ کا دورہ کیا۔ اس دوران جے پول پر مہران گڑھ بینڈ کی جانب سے روایتی راجستھانی انداز میں ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس کے بعد نائب صدر نے مہران گڑھ کے دولت چوک اور میوزیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے مہران گڑھ میں باڑمیر آرٹسٹ کی جانب سے گھیر رقص، راجستھان کا روایتی گھومر رقص اور لنگا آرٹسٹوں کی سریلی پیشکش کا مزہ بھی اٹھایا۔اپنی فیس بک پوسٹ میں مسٹر نائیڈو نے قلعےکو راجستھان کی شان کی زریں علامت قرار دی۔ اپنا تجربہ بانٹتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ قلعہ کے اندر شیش محل، پھول محل اور ہمارے دستکاروں اور کاریگروں کی آرٹسٹِک کاریگری اور ان کے ہنر کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر دیکھنے پر جودھپور شہر اتنا ہی شاندار لگتا ہے ہے جتنامنوررم قلعے کے اندر کی خوبصورتی ہے۔ مسٹر نائیڈونے لکھا کہ یہ مقام ہمیشہ ہی آپ کو حیران کرتا ہے۔ گہرے علم سے بھرا یہ تجربہ بہترین رہا ہے۔ اپنے فیس بک پوسٹ میں نائب صدر نے ہندوستان کی تاریخی اورتہذیبی وراثت میں دلچسپی رکھنے والے سیاحوں اور مسافروں سے ملک کے ایسے مقامات کو دیکھنے کی درخواست بھی کی۔

Related Articles