دفاعی چیمپئن ممبئی پنجاب کے خلاف میچ میں جیت کا کھاتہ کھولنا چاہے گا
ابوظہبی، ستمبر۔پانچ مرتبہ کی آئی پی ایل فاتح اوردفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس یہاں کل پنجاب کنگس کے خلاف میچ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھولنا چاہے گی۔ وہیں چوتھے مقام پر پہنچنے کے لئے مقابلہ جیتنا پنجاب کا مقصد ہوگا۔دفاعی چیمپئن ممبئی نے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں خراب آغاز کیا ہے۔ اس نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں بری طرح ہارے ہیں۔ اس کے پیچھے اس کی سب سے بڑی کمزوری کے بارے میں بات کریں تو مڈل آرڈر بیٹنگ کا فلاپ رہناہے۔ سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن اپنی فارم کے ساتھ جدوجہد کرتے نظر آرہےہیں۔ سوریہ اور ایشان نے گزشتہ تین میچوں میں بالترتیب 16 اور 34 رنز بنائے ہیں۔ ساتھ ہی پولارڈ اور کرونال پانڈیا بھی آخر میں دھماکہ خیز انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے رن نہیں جوڑپارہے ہیں ۔ممبئی کی اس صورت حال کی ایک وجہ گیندبازی میں بھی جان نظرنہ آنا ہے ، جس کی بنیاد پر اس نے کئی بار لو اسکورنگ ٹوٹل کا دفاع کیا اور ہارتے ہوئے میچ جیتے ہیں۔ تمام آئی پی ایل فرنچائزی کے مقابلے میں سب سے بہترین تیز گیندبازی اٹیک ہونے کے باوجود مخالف ٹیمیں اس پر بھاری پڑرہی ہیں۔ جسپریت بمراہ نے بلاشبہ تین میچوں میں آٹھ وکٹ حاصل کئے ہیں ، لیکن انہیں دیگر کسی گیندباز کا ساتھ نہیں ملا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ کچھ خاص اثر نہیں ڈال سکے ہیں۔ کہیں نہ کہیں یہ سب چیزیں ٹیم اور کپتان روہت شرما کی پریشانی کو بڑھا رہی ہیں۔ روہت خود فارم میں چل رہے ہیں۔ پہلے میچ میں باہررہنےکے بعد واپسی کرتے ہوئے انہوں نے آخری دو میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے دوسرے اور تیسرے میچ میں بالترتیب 33 اور 43 رنز بنائے۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک بھی ان کا بخوبی ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ تین میچوں میں 96 رنز بنائے ہیں۔ ممبئی کی ٹیم اچھا آغاز ملنے کے بعد اننگ کو سنبھال نہیں پارہی ہے۔پنجاب کو دیکھا جائے تو اس کے دونوں سلامی بلے باز لوکیش راہل اور مینک اگروال فارم میں چل رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کپتان راہل اور مینک نے بالترتیب 49 اور 67 کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ ایڈن مارکرم نے 26 اور نکولس پورن نے 32 رنز بنائے تھے۔ دوسرے میچ میں راہل نے 21 اور مارکرم نے 27 رنز بنائے تھے۔ پنجاب کے گیند باز بھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ارشدیپ سنگھ نے راجستھان رائلز کے خلاف پہلے میچ میں پانچ وکٹ حاصل کرکے اپنے آئی پی ایل کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔ دوسرے میچ میں روی بشنوئی اور محمد شامی نے بالترتیب تین اور دو وکٹ لے کر حیدرآباد کی بیٹنگ کو تباہ کردیاتھا۔ پنجاب نے دوسرے مرحلے میں دو میچ کھیلے ہیں، جس میں ایک میں جیت اورایک میں شکست کا سامنا کرناپڑاہے۔ فی الحال وہ 10 میں سے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔