چوہان نےکھرگون معاملے میں ایس پی کو ہٹانے کا اعلان کیا

بھوپال ،  ستمبر, مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ضلع کھرگون کے بسٹان تھانہ علاقہ میں ایک قبائلی نوجوان کی مبینہ طور پرپولیس کی زیادتی کی وجہ سے موت ہونے کے معاملے میں آج وہاں کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کو ہٹانے کا اعلان کیا۔ مسٹرچوہان نے کہا کہ یہ معاملہ سنجیدہ ہے اوراس کی جوڈیشل انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔ کچھ پولیس اہلکاروں کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے ۔ لیکن اس معاملے میں ’ نگرانی‘ کی کمی بھی محسوس کی گئی ہے اور اسی وجہ سے ایس پی شیلندر سنگھ چوہان کو ہٹانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ مسٹرچوہان نے اس کے علاوہ حال ہی میں ضلع نیمچ میں ایک قبائلی شخص کی وہاں کے اثرو رسوخ رکھنے والے لوگوں کے ذریعے گاڑی سے گھسیٹنے اورمار پیٹ کرنے کی وجہ سے موت کے معاملے میں مقتول کے بچوں کی سرکارکی جانب سے پرورش کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کا ایک بیٹا ہے ، جس کی تعلیم اور پرورش کا ذمہ حکومت اٹھائے گی ۔ اس کے علاوہ مقتول کے دونوں بھائیوں کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

 

Related Articles