نائیڈو نے ونوبا بھاوے کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،  ستمبر , نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مشہور گاندھیائی اور سیاست داں رشی آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں جناب نائیڈو نے کہا کہ آچاریہ ونوبا بھاوے نے مہاتما گاندھی جی کی اقدار ، قربانی اور خدمت کے جذبے کو اختیار کیا۔ آچاریہ ونوبا بھاوے کی بھودان اور گرام دان تحریک نے گاؤں کی سطح پر وسیع تر مثبت اثر ڈالا۔مسٹر نائیڈو نے کہا ’’میں مہاتما گاندھی کے روحانی جانشین اور گاندھی فلسفہ سے متاثر ملک گیر بھودان تحریک کے رہنما، آچاریہ ونوبا بھاوے کے یوم پیدائش پر قومی زندگی میں ان کے قائم کردہ نظریات اور اقدار کو سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔

 

Related Articles