نیہا ککڑ نے عائزہ تیمور کی جوڑی کو ’خوبصورت‘ قرار دیدیا

ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کو خوبصورت قرار دے دیا۔عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اْن کے ہمراہ اْن کے شوہر دانش تیمور سمیت بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ بھی موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں نیہا ککڑ کے ساتھ اْن کے شوہر بھی موجود ہیں اور یہ تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی یہ معروف جوڑیاں چھٹیاں منارہی ہیں جہاں ان کی ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی۔عائزہ خان کی اس پوسٹ پر جہاں اْن کے مداحوں نے تبصرے کیے تو وہیں نیہا ککڑ بھی خود کو روک نہ سکیں۔نیہا ککڑ نے عائزہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خْدا تمہیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’عائزہ خان اور دانش تیمور، دونوں بہت خوبصورت ہیں۔‘بھارتی گلوکارہ کے اس کمنٹ کو کئی پاکستانی صارفین لائک کرچکے ہیں۔

Related Articles