بجرنگ پونیا کا پیرس میں طلائی تمغہ جیتنے کا ہدف
نئی دہلی ، ستمبر, ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا اب 2024 میں اگلے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کی بیوی سنگیتا پھوگاٹ بھی اولمپک میں ملک کے لئے تمغہ حاصل کریں۔ اولمپکس سے پہلے کورونا وبا کی وجہ سے انہوں نے دورناچاریہ مہابیر پھوگاٹ کی پہلوان بیٹیاں سنگیتا پھوگاٹ کے ساتھ ازدواجی زندگی میں منسلک ہوئے تھے۔ سنگیتا کچھ دنوں تک ریسلنگ سے دور رہنے کے بعد میدان میں واپس لوٹ آئی ہیں اور اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے خود بھی سنجیدگی کے ساتھ پریکٹس شروع کر دی ہے۔ ایسکس انڈیا کے برانڈ ایمبیسڈ بجرنگ پونیا نے یہاں بتایا کہ ٹوکیو اولمپک میں طلائی تمغہ حاصل نہ کرنے کا انہیں ہمیشہ پچھتاوا رہے گا۔ چوٹ کی وجہ سے وہ ملک کے لئے طلائی تمغہ حاصل نہیں کرسکے لیکن پیرس کھیلوں میں وہ اس کی تلافی کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ پونیا کے ہمراہ ایسکس کے منیجننگ ڈائرکٹر رجت کھورانہ بھی موجود تھے۔ بجرنگ نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ معذور کھلاڑی بھی سب سے زیادہ احترام کے مستحق ہیں۔ ان کا حوصلہ بڑھانے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ بجرنگ نے ان کے جذبے کو سلام کیا اور کہا کہ ان کی بھی عام کھلاڑیوں کی طرح عزت افزائی کی جانی چاہیے۔ بجرنگ نے ہندوستان کے لیے واحد اولمپک طلائی فاتح نیرج چوپڑا کو ایک غیرمعمولی کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی نیرج کی طرح فٹ ہو تو وہ کچھ بھی کر سکتا ہے ، جیسا کہ نیرج نے کیا۔