انگلینڈ کی عالمی کپ ٹیم میں جوروٹ کو جگہ نہیں

لندن,ستمبر, ہندوستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بلے بازی کرنے والے کپتان جو روٹ کو انگلینڈ کی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے جبکہ ایون مورگن کو دوبارہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ دریں اثنا ، تیزگیندباز ٹائمل ملز نے طویل عرصے کے بعد وائٹ بال ٹیم میں واپسی کی ہے ۔انھیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ملز نے آخری بار 2018 میں لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا ، جبکہ انگلینڈ کے لیے انہوں نے آخری بار فروری 2017 میں بنگلور میں ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔ انگلینڈ مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے ایک بیان میں کہا: "اس سیزن کے ٹی 20 بلاسٹ اور ‘دی ہنڈریڈ’ میں ملز کی پرفارمنس نے ٹیم میں ان کی جگہ کو مضبوط کیا ہے۔ ٹائمل ملز سلیکشن کے مستحق ہیں اور گزشتہ کچھ برسوں میں انہوں نے اچھی کارکردگی کی ہے۔ ملز کی موجودگی انگلینڈ کو جوفرا آرچر کے نقصان کو پورا کرنے میں مدد کرے گی ، جو کہنی کی چوٹ کے باعث باقی سال کرکٹ سے پوری طرح باہر ہوگئے ہیں۔ ورلڈ نمبر ون ٹی 20 انگلینڈ کے لیے سب سے بڑی کمی اسٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس ہیں ، جو اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کرکٹ سے غیر معینہ وقفے کو جاری رکھیں گے۔ ان کی جگہ آل راؤنڈر کرس ووکس نے ٹیم میں جگہ لی ہے ، جو اس موسم گرما میں پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔ وہ ہندوستان کے خلاف جاری ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی اچھے لگ رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) پلیئنگ کنڈیشن کے مدنظر شاندار اسپنروں راشد خان اور معین علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو متحدہ عرب امارات میں اسپن فرینڈلی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ وہ آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون کو بھی مدد فراہم کریں گے۔ تیزگیندباز ی میں کرس جورڈن ، مارک ووڈ اور ڈیوڈ ولی اور سیم کیرن مورچہ سنبھالیں گے۔ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رنر اپ انگلینڈ سے اس بار ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ وہ اپنی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی مہم دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف 23 اکتوبر کو شروع کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے علاوہ ، انگلینڈ کو گروپ 1 میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے ، جس میں راؤنڈ 1 کی دو کوالیفائر ٹیمیں ان کے ساتھ شامل ہیں۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2019 پہلے سے ہی ان کی ٹرافی کیبنیٹ میں ہے، نمبر ون رینکنگ والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اس سال ایک اور خطاب جوڑنے کا ہدف رکھے گی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ سلور ووڈ نے کہا ، "ہم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے لیے چیلنج کرنے کے امکان کے بارے میں پرجوش ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم : ایون مورگن (کپتان) ، معین علی ، جونی بیرسٹو ، سیم بلنگز ، جوس بٹلر ، سیم کیرن ، کرس جورڈن ، لیام لیونگسٹون ، ڈیوڈ مالان ، ٹائمل ملز ، عادل راشد ، جیسن رائے ، ڈیوڈ ولی ، کرس ووکس ، مارک ووڈ . ریزرو کھلاڑی: ٹام کیرن ، لیام ڈاسن ، جیمز ونس۔

 

Related Articles