آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: شاردول ٹھاکر اور کرس ووکس لگائی چھلانگ
دبئی , ستمبر,بھارتی آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر اور انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس ووکس نے بدھ کو جاری ہونے والی آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگا ئی۔ اس کے علاوہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے بھی اپنی رینکنگ میں اضافہ کیا۔ شاردول نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 57 اور 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی وجہ سے وہ بلے بازوں کی فہرست میں 79 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تقریباً ایک سال کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے ووکس نے چوتھے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 50 اور 18 رنز بنائے ، بلے بازوں کی رینکنگ میں سات درجے بڑھ کر 87 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اوول میں سات وکٹیں بھی حاصل کیں ، جس کی وجہ سے وہ بولرز کی رینکنگ میں تین درجے ترقی کر کے 23 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ ووکس نے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں واپسی کی ، دو درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارتی فاسٹ بولر بمراہ نے اوول میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اب اس کے پاس سیریز میں کل 18 وکٹیں ہیں۔ بمراہ ایک جگہ اوپر چلے گئے ہیں اور اب وہ دسویں نمبر سے بڑھ کر نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز اولی رابنسن ، جنہوں نے سیریز میں 21 وکٹیں حاصل کیں ، بولرز کی فہرست میں تین درجے ترقی کر کے 33 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھارتی اوپنر روہت شرما جو کہ شاندار فارم میں ہیں ، بلے بازوں کی فہرست میں 813 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ رینکنگ میں نو درجے ترقی کر گئے ہیں۔ اب وہ بلے بازوں کی فہرست میں 49 ویں نمبر پر ہیں۔ روی چندرن اشون ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے چار میچوں سے محروم رہنے کے باوجود بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔