انجلینا جولی کی بچوں کے حقوق پر کتاب لانچ کیلئے تیار
لاس اینجلس،05ستمبر,عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نیاعلان کیا ہے کہ وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق پر ایک کتاب ’ نو یئور رائٹس ‘ لانچ کرنے والی ہیں۔انجلینا جولی نیفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اس نئی کتاب کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئیبچوں کے حقوق کے بارے میں لکھا ہے کہ ’ یہ ایک سچ ہے جسے آپ شاید نہیں جانتیکہ ایک نوجوان کی حیثیت سے ، آپ کے حقوق ایک بالغ انسان کے حقوق کے برابر ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’ اس وقت نہیں جب آپ جوانی کو پہنچیں ، یا گھر سے نکلیں ، یا اپنی پہلی نوکری حاصل کریں بلکہ ابھی اسی وقت جب آپ چھوٹے بچے ہیں، آپ جو بھی ہوں ، جہاں کہیں بھی رہتے ہو، آپ کی زندگی کسی بھی بالغ ، یا کرہ ارض پر کسی بھی دوسرے نوجوان کی طرح یکساں اہمیت کی حامل ہے۔انجلینا جولی نیلکھا کہ ’ بچوں کو بھی بالغ افراد کی طرح حقوق حاصل ہیں اور ان کے پاس یہ دعویٰ کرنے کی طاقت اور ایجنسی ہونی چاہیے۔‘انہوں نے لکھا کہ پچھلے دو سالوں وہ ایمنسٹی اورجیرالڈین وان بویرن کیو سی کے ساتھ ایک کتاب پر کام کررہی ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کواپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے میں مدد دینا ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’ اس کتاب کی تیاری کرتے ہوئیوہ ایسے کئی نوجوانوں سے ملیں اور انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ برسوں سیاپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔‘انجلینا جولی نیاپنی پوسٹ میں اپنی کتاب خریدنے کے خواہشمند افراد کے آن لائن آرڈرز کی بکنگ کروانے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لنک بھی شیئر کیا ہے جہاں ان کی اس بک کو خریدنے کے لیے آرڈر کیا جاسکتا ہے۔