نڈا نے ناگر اور یتی راج کو مبارکباد دی
نئی دہلی ،5 ستمبر, بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےصدرجگت پرکاش نڈا نے ٹوکیو پیرالمپکس کے بیڈمنٹن مقابلےمیں سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کرشنا ناگراورسہاس یتی راج کو مبارکباد دی ہے۔مسٹرنڈا نےاتوارکے روز ٹویٹ کر کے کہا’’پیرالمپکس میں کرشنا ناگر نے ہندوستانی پرچم کو بلند کیا۔ آپ کو عمدہ کارکردگی اور بیڈمنٹن مینز سنگلز ایس ایچ 6 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد ۔ مسٹر ناگر کو مستقبل کے لیے میری نیک خواہشات‘‘۔انہوں نے مسٹر یتی راج کی کامیابی کے لئے کہا ’’اتوار کی علیٰ الصبح ملک کے لئے چاندی کا تمغہ جیتنے پرگوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسٹر یتی راج جی کو مبارکباد۔ انہوں نے خودسپردگی اور فضیلت کا نیا میعار قائم کیا ہے ۔ ہندوستان کا پرچم بلند کرنے کے لئے انہیں میری دلی مبارکباد‘‘ ۔ قابل ذکر ہے کہ بیڈمنٹن میں کہ ناگر نے طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ۔ وہیں یتی راج نے چاندی کا تمغۃ جیت کر ہندوستان کا مقام بلند کیا ۔ ٹوکیو پیرالمپکس میں بیڈمنٹن میں ہندوستان کا یہ چوتھا تمغہ ہے۔ ناگر سے پہلے بیڈمنٹن میں پرمود بھگت نےسونے جبکہ منوج سرکار کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں ۔ پیرالمپکس میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ ہندوستان نے اب تک 5 گولڈ ، 8 سلور اور 6 برانز میڈلز جیتے ہیں ۔