ممبئی کی حیدرآباد پر 34 رن سے شاندار جیت

شارجہ، ممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے چھوٹے میدان کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کے روز 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 208 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر حیدرآباد کو سات وکٹ پر 174 رن پر روک کر مقابلہ 34 رن سے اپنے نام کرلیا۔
ممبئی نے آئی پی ایل 13 میں تیسری جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ۔ ممبئی کی پانچ میچوں میں یہ تیسری جیت تھی اور اس کے چھ پوائنٹ ہوگئے ہیں۔
کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ روہت حالانکہ چھ رن بناکر پہلے اوور میں آوٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد سبھی بلے بازوں نے جم کر رن جمع کیے۔ سلامی بلے بازو کوئنٹن ڈی کاک نے 39گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔
سوریا کمار یادو نے 18 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے 23 گیندوں میں ایک چار اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 19گیندوں پر 28 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کیرون پولارڈ نے 13 گیندوں پرناٹ آوٹ 25 رنز میں تین چھکے لگائے۔ آخری اوور میں اترنے والے کرنال پانڈیا نے چار گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 20 رنز بنائے۔
اننگز کے آخری اوور میں 21 رنز گئے اور ممبئی کا اسکور 208 رنز تک پہنچا۔ شارجہ میں لگاتار ساتویں اننگز میں 200 سے زائد کا اسکور بنا۔ حیدرآباد کے لئے سندیپ شرما نے 41 رن پر دو ، سدھارتھ کول نے 64 رن پر دو اور راشد خان نے 22 رنز پر ایک وکٹ حاصل کیا۔
جاری

Related Articles