آر سی بی کی راجستھان پر شاندار جیت ، پڑیکل اور کوہلی کی شاندار نصف سنچری سے بنگلور چوٹی پر

ابوظہبی، سلامی بلے باز دیودت پڑیکل (63) اور کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آوٹ 72) کی شاندار نصف سنچریوں سے رائل چیلنجرس بنگلور نے راجستھان رائلس کو سنیچر کے روز یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 کی پوائنٹ ٹیبل میں تیسری جیت کے ساتھ چوٹی کا مقام حاصل کیا۔

بنگلور نے لیف اسپنر یوجویندر چہل (24 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے راجستھان کو 20 اوور میں چھ وکٹ پر 154 رن پر روک دیا ۔ بنگلور نے پڈیکل اور وراٹ کی نصف سنچری اننگز سے 19.1 اوورز میں دو وکٹ پر 158رن بناکر آسانی سے میچ اپنے نام کردیا۔

بنگلور کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وراٹ کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ گئی ہے جبکہ راجستھان کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related Articles