ٹرمپ کو علاج کے لئے ریمیڈیسویر کی خوراک دی گئی

واشنگٹن، کورونا وائرس (کووڈ-19) سےمتاثر ہونے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اسپتال میں علاج کے لیے ریمیڈیسویر دوا دی گئي ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر شان کانلے نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ کو کووڈ-19 کے علاج کے لئے دوا ساز کمپنی گلیڈ سائنس کی تیار کردہ دوا ریمیڈیسویر کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔
مسٹر کانلے نے کہا کہ "صدر ڈونالڈ ٹرمپ میری لینڈ کے بیتھسڈا میں واقع والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے اپنی دوا کی پہلی خوراک لی ہے اور وہ بہترمحسوس کررہے ہیں”۔
انہوں نے کہاکہ ” انہیں اضافی آکسیجن کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ماہرین کی مشاورت سے ہم نے ریمیڈیسویر دوا شروع کردی ہے”۔
مسٹر ٹرمپ نے بھی ٹویٹ کیا کہ "میں پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ”۔
مسٹر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو کووڈ-19 کی جانچ رپورٹ میں مثبت پائے جانے کے ایک روز بعد میری لینڈ کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ "میں پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں لیکن ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک رہے۔ خاتون اول بھی بہت اچھی محسوس کررہی ہیں۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ”۔

Related Articles