اسرائیل سے مزید پانچ ممالک کے تعلقات کی بحالی متوقع: امریکہ

واشنگٹن: متحدہ عرب امارات [یو اے ای] اور بحرین کے بعد خطے کے تین ممالک سمیت مزید پانچ ملک اسرائیل کے تعلقات بحال کرنے جارہے ہیں ۔ یہ دعوی کسی اور نے نہیں امریکہ نے کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا استدلال ہےکہ پانچ مزید ممالک اسرائیل سے معاملات کرنے پر سنجیدگی سے غورو خوض کررہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کے حوالے سے دی وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر ذرائع ابلاغ میں خبر ہے کہ امارات اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد پانچ اور ملکو ں نے اسرائیل کے ساتھ امکانی رُخ پر امن معاہدے کا امید ظاہر کی ہے۔صدر امریکہ ٹرمپ کے مشیر نے دعویٰ کیا کہ یہ پانچوں ممالک اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نے بہر حال ان ممالک کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کیا۔ مارک میڈوز نے البتہ یہ عندیہ ضرور دیا کہ ان پانچ ممالک میں سے تین ممالک متعلقہ خطے کے ہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ امارات اور بحرین کے امن معاہدے کے بعدہی کہہ دیا تھا کہ یہ سلسلہ مزید ممالک تک دراز ہوگا۔ممکنہ طور پر اسرائیل سے معاہدے کرنے والے نئےملکوں میں ایک عمان ہو سکتا ہے جس کا سفیر بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شریک تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا 13 اگست کو اور بحرین کا 11 ستمبر کو امن معاہدہ ہوا تھا

Related Articles