برازیل میں کورونا سے روزانہ ایک ہزار سے زائد اموات

ریو ڈی جنیریو: برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ-19‘سے یومیہ ایک ہزار سے زیادہ اموات ہورہی ہیں اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1031 مریض اس کے سبب جاں بحق ہوئے۔
وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ ملک میں اس مہلک وائرس کے سبب اب تک 1,43,952 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔وزارت کے مطابق ملک میں 15 ستمبر کو پہلی مرتبہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں۔اس روز ملک میں 1113 افراد اس انفیکشن کے سبب فوت ہوئے تھے۔وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33413 معاملے درج کیے گئے ہیں اور اس کے بعد ملک میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 48,10,935 ہوگئی ہے۔

Related Articles