ان لاک-5 کیلئے یوگی حکومت نے جاری کی نئی گائیڈلائن، 15 اکتوبر سے کھلیں گے اسکول و کالج

لکھنؤ:اتر پردیش کی یوگی حکومت نے انلاک -5کے لئے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ جس کے مطابق 15 اکتوبر سے اسکول اور کالج کھولے جائیں گے۔معلوم ہو کہ وزارت داخلہ کے مشیر کے مطابق یوپی حکومت نے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
15 اکتوبر کے بعد ریاست میں اسکول اور کالج مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ وہیں سینما ، تھیئٹر اور ملٹی پلیکس بھی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کئےجائیں گے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد کنٹینمنٹ زون سے باہر مذہبی ، ثقافتی ، سیاسی اور تعلیمی سرگرمیوں کیلئے 200لوگوں کی اجازت دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے درگا پوجا کے انعقاد کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

Related Articles