پی او کے خالی کرے پاکستان، ہندوستان نے وارننگ دی

نیویارک،ہندوستان نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کو محض واحد تنازعہ قرار دیتے ہوئے تلخ لہجے میں پڑوسی ملک سے کہا ہے کہ وہ پی او کے کوپوری طرح سے خالی کرے اور ایک عام ملک بننے کے لئے دہشت گردوں کو اخلاقی، مالی اور دیگر طرح سے حمایت دینابند کرے۔
ہندوستان نے اقوام متحدہ کے 75 ویں سیشن میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کو یہ وارننگ دی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سکریٹری میجیتو ونیتو نے ہندوستان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر کے ان سبھی علاقوں کو خالی کردینا چاہئے جہاں اس نے غیرقانونی طور سے قبضہ کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر میں اب صرف ایک ہی واحد تنازعہ وہاں کے اس حصے سے جڑا ہے جو ابھی پاکستان کے قبضے میں ہے۔‘‘
بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر ہندوستان کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور وہاں نفاذ قانون ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اپنے خطاب کے دوران کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان مخالف بیان دیا جس کا ہندوستان نے سخت اعتراض کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پانچ اگست 2019 کو کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے والے فیصلے کو رد کرنا ہوگا۔‘‘

 

Related Articles