صدر کووند نے بارابنکی سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی ، اکتوبر ۔ صدر رام ناتھ کووند نے اتر پردیش کے بارابانکی میں ایک سڑک حادثے میں کئی لوگوں کے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ پیغام میں صدر نے کہا ’’اتر پردیش کے بارابنکی میں زبردست سڑک حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی خبر سن کر مجھے کافی دکھ ہوا ہے۔ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں‘‘۔واضح رہے کہ دہلی سے بہرائچ جانے والی ایک بس اور مخالف سمت سے آنے والا ایک ٹرک آج صبح ضلع بارابنکی کے دیوا علاقے میں کسان شاہراہ پر ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 9 مسافر ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہوگئے۔حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔