جلد ہی ایک اور عرب ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے : امریکہ
واشنگٹن ، اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر کیلی کرافٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اب جلد ہی ایک ورعرب ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے ۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر کیلی کرافٹ نے ’’العربیہ‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ہمارا منصوبہ ہے کہ مزید ملک آئیں۔ ان کے ناموں کا اعلان ہم جلد ہی کرنے والے ہیں۔ ایک عرب ملک آج، کل میں ہی اسرائیل سے امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے۔‘‘
امریکی سفارت کار نے کہا ، "اگلے دو دن کے اندر ، ایک اور ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کرے گا۔” ہم جانتے ہیں کہ دوسرے بہت سے ممالک بھی اس پر عمل کریں گے۔ "۔ کرافٹ کے مطابق امریکا پرامید ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرے گا۔ ’’ظاہر ہے کہ ہم اس امن معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کریں گے، تاہم اہم بات یہ ہے کہ ہم معاہدے پر توجہ مرکوز رکھیں اور ایران کو بحرین، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی ساکھ متاثر کرنے کی اجازت نہ دیں۔‘‘
امریکا سفارت کار کا کہنا تھا کہ ’’ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اس سے ایرانی شہریوں کو معلوم ہو گا کہ لوگ مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں اور وہ خود اس امن کا حصہ ہیں۔‘‘
کیلی کرافٹ نے خطے میں ایران کے تباہ کن اور بدنام کرنے والے والے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
واضح رہے کہ 1948 میں اسرائیل کی آزادی کے اعلان کے بعد سے یہ چوتھا اسرائیل ۔ عرب امن معاہدہ ہے۔ اس سے قبل ، اسرائیل نے 1979 میں مصر اور 1994 میں اردن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے ، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ گذشتہ ماہ ہی امن معاہدہ کیا گیا تھا۔