سعودی عرب: تلاوت و اذان کے عالمی مقابلے کے فاتحین میں 12 ملین ریال کے انعامات

الریاض،اپریل۔سعودی عرب میں سرکاری سطح پر تلاوت قرآن پاک اور اذان کے عالمی مقابلے کے فاتحین میں خطیر رقم کے انعامات تقسیم کییگئے ہیں۔سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے قرآن اور عالمی اذان کے’عطر الکلام‘ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 12 ملین ریال یا 32 لاکھ ڈالر کی رقم تقسیم کی گئی۔یہ عطر الکلام پروگرام کے آخری مرحلے میں دنیا بھر سے قرا احضرات اور موذنین نے شرکت کی۔تلاوت کلام پاک میں مراکش کے یونس مصطفیٰ غربی نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 50 لاکھ ریال کا انعام حاصل کیا۔ اس کے بعد برطانیہ کے محمد ایوب عاصف تلاوت کلام پاک میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پر بیس لاکھ ریال کا انعام جیتا جب کہ بحرین کے قاری محمد مجاھد تیسری پوزیشن حاصل کی اور 10 لاکھ ریال انعام حاصل کیا۔رنے والوں کے نسلی تنوع کو ظاہر کیا، مراکشی مقابلہ کرنے والے یونس مصطفی غریبی کے ذریعے تلاوت کی شاخ کے لیے پہلا انعام جیتا، جس کی مالیت 50 لاکھ سعودی تھی۔ قرآت مین چوتھی پوزیشن ایک ایرانی قاری محمد جاسم موسوی نے حاصل کی اور اسے پانچ لاکھ ریال کا انعام دیا گیا۔
بین الاقوامی اذان مقابلہ:اذان کے بین الاقوامی مقابلے میں ترکی کے دو مؤذن محسن کارا اور البجان جلیک نے مشترکہ طور پر پہلا اور دوسرا انعام حاصل کیا۔محسن علی کو دو ملین ریال جب کہ بجان کوایک ملین ریال کا انعام دیا گی۔ تیسری پوزیشن سعودی عرب کے موذن عبدالرحمان بن عادل نے حاصل کی اور اسے نصف ملین ریال کا انعام دیا گیا جب کہ چوتھی پوزیشن بھی ایک سعودی شہری انس الرحیلی نے حاصل کی اور 2 لاکھ 50 ہزار ریال کا انعام حاصل کیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اذان اور حسن قرآت کا یہ عالمی مقابلہ سنہ 2019ء سے جاری ہے۔ رواں سال اس مقابلے میں دنیا بھر سے 40 ہزار مسلمان قرآن نے حصہ لیا۔ ان کا تعلق 80 مختلف ملکوں سے ہے۔ فائنل مقابلے کے لیے 36 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

Related Articles