سری نگر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر، قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے جمعرات کی صبح شہر سری نگر میں مختلف مقامات پر تازہ چھاپے ڈالے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ جمعرات کی صبح ظہور احمد بٹ ساکن وزیر باغ سری نگر، بشیر احمد لون ساکن ہوکرسر متصل ڈون انٹرنیشنل اسکول، عارف احمد مسگر اور فضل الحق ساکن باغ سندر چھتہ بل سری نگر کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ ایل او سی ٹریڈ سے وابستہ تھے۔
بتادیں کہ این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اب تک 30 تاجروں اور علاحدگی پسند لیڈروں کو مبینہ ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔
سری نگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان آر پار ایل او سی تجارت کو مرکزی حکومت نے مارچ 2019 میں بند کر دیا تھا۔

 

Related Articles