اگر اداکاری سے بیزار ہوگئے تو کیا کریں گے؟ نواز الدین صدیقی نے مستقبل کا پلان بتادیا

ممبئی،مئی۔بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ "وہ بیزار ہو گئے تو اداکاری چھوڑ کر کسی اور شعبے میں چلے جائیں گے "۔ تفصیلات کے مطابق نوازالدین صدیقی نے اپنی آنے والی فلم "جوگیرہ سارا را را” کے ٹریلر لانچ تقریب میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 20 سالہ سفر اور بطور اداکار اپنی کامیابی کے بارے میں بات کی۔ اْنہوں نے کہا کہ "انسان اپنی زندگی میں روز ہی کچھ نہ کچھ نیا سیکھتا ہے، اور ہر نیا تجربہ انسان کو اپنے ہنر کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے.میں اب 20 سال پہلے کی طرح کام نہیں کر سکتا کیونکہ اب میں آج کے ان نئے سالوں کا تجربہ رکھتا ہوں”۔ نواز الدین صدیقی نے کہا کہ” مسلسل تجربے کے ساتھ ترقی کرنا ضروری ہے، بالکل اسی طرح ایک اداکار کی اداکاری میں بدلتے وقت کے ساتھ بھی تبدیلی آتی ہے”۔ اْنہوں نے کہا کہ”میں ایک جگہ پر رْک نہیں سکتا، اگر کوئی مجھ سے کہے کہ وہ مجھے سپرسٹار بنا دیں گے لیکن مجھے صرف ایک قسم کا کردار کرنا ہے تو میں بہت جلد ہی بیزار ہو جاؤں گا اور اداکاری چھوڑ کر کسی اور شعبے کو اپنا لوں گا”۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ” میں نے ابھی فرینکفرٹ میں ایک فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے، جس میں صرف 10 لوگوں کا یونٹ تھا اور یہ کوئی بڑی فلم نہیں ہے لیکن اس کی کہانی اچھی ہے”۔ نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ "میں کئی کروڑ کی ایک بڑی ساؤتھ فلم بھی کر رہا ہوں، یہ ضروری ہے کہ انسان کے جسم میں تبدیلی کے لیے ایڈجسٹمنٹ ہو کیونکہ صرف تب ہی وہ ایک اچھا اداکار بننے کی کوشش کر سکتا ہے”۔ اْنہوں نے کہا کہ” میری اپنے اداکاری کے کیریئر میں کوشش صرف یہ ہے کہ تجربات کرتا رہوں”۔ واضح ر ہے کہ "جوگیرا سارا را را” ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس کی کاسٹ میں نوازالدین صدیقی کے علاوہ سنجے مشرا، نیہا شرما اور مہا اکشے چکرورتی بھی شامل ہیں۔

Related Articles