رشی سوناک کا غلاموں کی تجارت پر معافی مانگنے سے انکار

لندن ،مئی ۔برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے ماضی میں غلاموں کی تجارت میں برطانیہ کے کردار پر معافی مانگنے یا معاوضہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ پر نکتہ چینی کی کوشش کرنا آگے بڑھنے کا صحیح راستہ نہیں ہے۔ رشی سوناک سے ہاؤس آف کامنز میں لیبر رکن بیل ریبیریوایڈی نے رشی سوناک سے مطالبہ کیا کہ وہ غلامی اور استعماریت میں برطانیہ کے کردار پر معافی مانگیں اور انصاف کا عہد کریں۔ جواب میں رشی سوناک نے کہا کہ اپنی تاریخ پر نکتہ چینی کی کوشش کرکے آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔

Related Articles